بہار میں زہریلی چائے پینے سے ماں بیٹی ہلاک،خاندان کے 6افراد بیمار

بھبھوا: بہار میں کیمور ضلع کے کڑھنی تھانہ علاقے میں زہریلی چائے پینے سے ماں بیٹی کی موت ہو گئی اور کنبہ کے چھ اراکین بیمار ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سونٹوا گاؤں میں مہادلت خاندان کے گھر گزشتہ رات چائے بنانے کے برتن میں غلطی سے کیڑے مار دوائی گر گئی۔
چائے پینے کے بعد گھر کے تمام اراکین کو قے اور پیٹ میں درد شروع ہو گیا جنہیں علاج کے لئے رام گڑھ مارکیٹ واقع ایک نجی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا۔ رات گئے دسوتی دیوی (65) اور ان کی بیٹی شیلا کنور (45) کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ دوسروں کا علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھبھوا صدر ہسپتال بھیج دی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two women die six ill after consuming tea laced with pesticide in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply