آسام رائفلز کے ساتھ تصادم میں الفاکے دو انتہا پسند مارے گئے

ایٹانگر: اروناچل پردیش کے ضلع چانگلنگ میں آسام رائفلز کے جوانوں کے ساتھ تصادم میں کالعدم قرار دی گئی مذاکرات مخالف انتہا پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا) کے دو انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اروناچل پردیش کے چنگلانگ ضلع کے دھرم پورعلاقہ میں ہونے والے اس تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز نےایک19سالہ لڑکی سمیت چھ انتہا پسندوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔انتہا پسندوں کے پاس سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل آسام میں ضلع تن سکیا کے پیرنگری گاؤں میں مشتبہ الفا انتہا پسندوں اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کے انتہا پسندوں کے مشترکہ دستے کے ساتھ تصادم میں آسام رائفلز کے چار جوان شہید ہو گئے تھے اور چار دیگر زخمی ہوئے تھے۔
محکمہ دفاع کے پی آر او لیفٹننٹ کرنل ایس نیوٹن نے کہا کہ انتہا پسندوں کے پاس سے اے کے 47رائفل اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے۔مارے گئے باغیوں کی شناخت دیپ موران اور نوگا موران کے طور پر کی گئی ہے۔دونوں ہی تن سکیا کے رہنے والے تھے۔جبکہ انتہا پسند لڑکی تن سکیا کے ماکوم علاقہ کی رہنے والی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two ulfa i rebels killed six held in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply