مرشدآباد میں بندوق برداروں کی فائرنگ میں2 ترنمول کانگریس کارکن ہلاک

برہمپور: ضلع مرشد آباد میں ترنمول کانگریس کیڈر کے دو لوگوں کو موٹرسائکل پر سوار بندو ق بردار حملہ آوروں نے قتل کردیا۔
پولس نے بتایا کہ یہ واردات دمکل تھانہ کے تحت شیخ پاڑہ علاقے میں پیش آئی جہاں ابواللیث علی اور ا علام علی سڑک کنارے ڈھابے پر چائے پی رہے تھے ، جن کو موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح نوجوانوں نے اپنے ریوالور سے قریب سے گولی ماردی۔
اس واقعہ میں ابواللیث علی کی مرشدآباد ضلع اسپتال میں موت ہوگئی جبکہ اعلام علی نے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑدیا۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ کی پولس نے چھان بین شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two tmc workers shot dead in murshidabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply