بنگال کے مرشدآباد سے دہشت گردی کے الزام میں دو گرفتار

کلکتہ:کل رات مرشدآباد ضلع کے اسلام پور علاقے سے پولیس نے دونوجوانوں کو دہشت گردوں سے تعلق ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔یہ دونوں نوجوان مستقبل طور پر منی پور میں رہتے تھے۔وہ حا ل ہی میں اپنے آبائی گاؤں اسلام پور میں آئے تھے۔ سی آئی ڈی اور انوسٹی گیشن ایجنسی نے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے
۔پولیس کو شبہ ہے کہ ان نوجوانوں کا تعلق شمال مشرقی ریاست کے کسی دہشت گروپ سے ہے۔ حال ہی میں بردوان ریلوے اسٹیشن پر ایک مسلم نوجوان محمد موسیٰ کی گرفتاری عمل آئی تھی۔پولیس نے شک ظاہر کیا تھاکہ موسی کا تعلق آئی ایس آئی ایس اور بنگلہ دیش کے جماعت المجاہدین سے ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two terror suspects arrested from west bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply