بہار میں باگمتی دریا میں ڈوب کر دو کمسن بچیاں ہلاک

شیوہر:بہار میں شیوہر ضلع کے تریانی تھانہ علاقہ میں آج صبح باگمتی دریا میں ڈوب جانے سے دو بچیوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ چکسرگاہی گاؤں کے رہائشی شیو جی رام کی 10سالہ بیٹی گڑیا کماری اورسکل رام کی10سالہ بیٹی سیما کماری رفع حاجت کے بعد باگمتی دریا کے کنارے استنجا کرنے گئیں تھیں اسی دوران گہرے پانی میں چلے جانے سے ان کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے دریا سے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے سیتامڑھی صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two teenage girls drown in bihar river in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply