بہار میں دو کمسن سگے بھائی تالاب میں ڈوب کر ہلاک

سہسرام: بہار میں روہتاس ضلع کے کوچس تھانہ علاقہ میں آج دو اسکولی طلبا کی جو سگے بھائی تھے، تالاب میں ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے کوچس بازار کا رہنے والا روی (8) اور شوم (12 ) روز کی طرح آج صبح بھی اپنے اسکول گئے تھے۔
واپس لوٹتے وقت دونوں بازار کے قریب ہی ایک مقامی تالاب میں نہانے لگے اور ڈوب گئے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ مہلوکین سگے بھائی تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two teenage brothers drown in a pond in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply