اترپردیش کے نوئیڈا سے دو بنگلہ دیشی دہشت گرد گرفتار

نئی دہلی:قومی دارالخلافہ سے متصل اترپردیش کے شہر نوئیڈا سے دو دہشت گرد پکڑے گئے۔ دونوں بنگلہ دیش کے شہری ہیں اور ان کی شناخت مشرف حسین اور روبیل احمد کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ دونوں دہشت گرد نوئیڈا میں روپوش تھے ۔انہیں اترپردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور مغربی بنگال پولس نے مشترکہ کارروائی کر کے پکڑا۔ان دونو ں دہشت گردوں گرفتار کرنے کی کارروائی میں شامل پولس افسروں نے بتایا کہ دونوں دہشت گرد قومی دارالخلافہ دہلی میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

واضح ہو کہ15اگست کو یوم آزادی کے موقع پر دہلی اور اس کے قرب و جوار میں سیکورٹی بہت سخت کر دی گئی ہے۔انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انتباہ دیا کہ پاکستان میں سرگرم جیش محمد کے منصوبے کے تحت ہندوستان میں یوم آزادی سے پہلے کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔

یہ اطلاع حال ہی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے جیش محمد کے دہشت گردوں سید منیر الحسن قادری ، عاشق بابا اور طارق احمد ڈار سے دوران تفتیش ملی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two suspected bangladeshi terrorists arrested in noida terror attack foiled in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply