درخت کے گیلے پتے چھوتے ہی چلتی بس میں کرنٹ دوڑ گیا، دو ہلاک 15زخمی

چنئی:تمل ناڈو میں چلتی بس سے باہر ایک درخت کے گیلے پتوں کو چھونا دو طلبا کی موت اور درجن بھر سے زائد طلبا ودیگرکے زخمی ہوجانے کا باعث بن گیا۔یہاں موصول اطلاع کے مطابق تھینی ضلع میں ایک اسکولی طالبعلم چلتی بس میں کھڑکی سے ہاتھ نکالے ناریل کے درختوں کے گیلے پتوں کو چھوتا جارہا تھا کہ اچانک وہ اور اس کے بازومیں بیٹھا طالبعلم بجلی کے کرنٹ کی زد میں آگیا۔
ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہیں کرنٹ لگتے ہی پوری بس میں کرنٹ پھیل گیا جس میں کنڈکٹر اور دیگر دو کے علاوہ12طلبا زخمی وہ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز آندھی و بارش کے باعث د رخت پر بجلی کا تار ٹوٹ کر گر پڑا تھا جس سے درخت میں کرنٹ پھیل گیا تھا۔ہلاک طلبا کی شناخت دسویں جماعت کے طالبعلم مکیش اور بارھویں کے کارتک سلوان کے طور پر ہوئی ہے۔یہ تما م طلبا پکنک منا کر گھر واپس جا رہے تھے۔

Title: two students killed after touching a leaf | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply