اترپردیش میں اسلحہ ومنشیات کا دھندہ کرنے والے گروہ کے 2 اسمگلر گرفتار

لکھنؤ:اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے اوریہضلع کے اجیت مل علاقے سے بین ریاستی اسلحہ اسمگلر گروہ کے ممبران کو ایک تصادم کے دوران گرفتار کر کے ان کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔ ایس ٹی ایف کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ امت پاٹھک نے بتایا کہ اوریہ کے اجیت مل علاقے سے غیر قانونی ہتھیاروں کی خرید و فروخت کا دھندہ کرنے والے گروہ کے جن دو گرگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام سرویش کمار اور ایودھیا پرساد ہیں۔
ان کے پاس سے 12 پستول ،32 بور، 14 میگزین ،32 بور، کچھ کارتوس ،32 بور، 415 گرام نشہ آور مادہ، چھ موبائل فون اور ایک بغیر نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل کے علاوہ2110 روپے برآمد کئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے ایس ٹی ایف کو ریاست کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے فعال ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔ انہوں نے ایس ٹی ایف کی مختلف اکائیوں کی ٹیموں کو اس سلسلہ میں کارروائی کے لئے ہدایت دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two smugglers held in up with illegal consignment of arms in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply