کیرل کے ضلع کوزی کوڈمیں کار لاری ٹکر ،دو بچے ہلاک، 4 زخمی

قاضی کوڈ: کیرالہ میں ضلع کوزی کوڈ کے تھیکو ڈی کے نزدیک آج صبح اس وقت دو اسکولی بچے ہلاک اور 4دیگر زخمی ہو گئے جب مخالف سمت سے نہایت تیز رفتار سے آنے والی اینٹوں سے بھری ایک لاری نے کار کو ٹکر ماردی ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار دو بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولس نے بتایا کہ حادثے میں مرنے والے بچوں کی شناخت7سالہ زہرین اور 8سالہ عادل کے طورپر کی گئی ہے ۔
یہ کوئلینڈی کے مرکز پبلک اسکول کے طالبعلم تھے۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔دیگر دو بچوں اور ان کی ماں اور کار ڈرائیور کو مقامی باشندوں نے بچا لیا لیکن زخمی بچوں کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے۔ان چاروں کو کوزی کوڈ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کار کولام جارہی تھی ۔لاری کے ڈرائیور کو بھی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two school kids die as tipper lorry rams car in kerala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply