حیدرآباد کے ایک اسکول کی دیوار گر گئی،2بچیاں ہلاک ،5زخمی

حیدر آباد: پولس کے مطابق حید آباد کے کوکاٹ پلی میں واقع نیو سنچری اسکول کی ایک دیوار گرجانے سے دو اسکولی بچیاں ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئیں۔ دونوں بچیاں جن کی شناخت ماہی کیرتھنا اور چندنا کے طور کی گئی ہے ،درجہ چہارم کی طالبہ تھیں۔

یہ سانحہ شام چار بجے پیش آیا۔ دیوار گرتے ہی قریب کھیل رہی بچیاں دیوار کے ملبہ کے نیچے دب گئیں۔ قریب ہی کھڑے لوگ فوراً مدد کو دوڑے اور ملبہ کے نیچے دبی لڑکیوں میں سے پانچ کو زندہ بچا لیا۔ دو بچیوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

جبکہ بچائی جانے والی بچیوں کو زخمی حالت میں فوراً اسپتال بھیجا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔کوکاٹ پلی کے اسسٹنٹ پولس کمشنر بھوجنگا راؤ نے بتایا کہ ابھی تک کوئی اس معاملہ کی شکایت درج کرانے نہیں آیا ہے اور پولس بچیوں کے والدین کا انتظار کر ہی ہے کہ وہ آکر باقاعدہ شکایت درج کرائیں۔

واضح ہو کہ اپریل کے اوائل میں بھی چندا نگر کی ہدیٰ کالونی میں ایک پرانی عمارت ڈیہہ گئی تھی جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیاتھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two school girls dead 5 hurt as wall collapses at hyderabad school in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply