پاکستانی ہائی کمیشن کے ملازم کے ساتھ پکڑے جانے والے دونوں ہندوستانی پولس تحویل میں

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا افسر کے ساتھ مع نہایت اہم و حساس دستاویزات پکڑے جانے والے دونوں ہندوستانیوں کو 12روز کے لیے پولس کی تحویل میں دے دیا۔
پولس نے ان دونوں ملزموں مولانا رمضان اور سبھاش جانگیر کو چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ستیش اروڑہ کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی سازش کا سراغ لگانے کے لیے ان دونوں سے پولس تحویل میں تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔
جس پر عدالت نے ان دونوں کو8نومبر تک پولس تحویل میں دے دیا۔ پولس کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں پاکستانی ہائی کمیشن کے ملازم محمود اختر کے ساتھ جاسوسی میں معاونت کرتے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two persons arrested in pakistan espionage case sent to 12 day police custody in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply