ہند میں در اندازی کرنے والے دو پاکستانی اسمگلر بی ایس ایف کی فائرنگ میں ہلاک

امرتسر: پنجاب میں ابوہر سیکٹر کی سرحدی چوکی سووانا پر اتوار کو علی الصباح سرحدی سیکورٹی فورس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے فائرنگ کر کے دو پاکستانی اسمگلروں کو ہلاک کر دیا۔
بی ایس ایف کی فائرنگ میں ایک اسمگلر زخمی بھی ہوا۔جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور 15 کلو ہیروئن،جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 75 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، برآمد ہوئی ہے ۔
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ترجمان کے مطابق سووانا چوکی کے علاقے میں کچھ اسمگلر دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے جب انہیں للکارا تو انہوں نے بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔
سیکورٹی فورسز کو بھی جوابی فائرنگ کرنا پڑی جس میں دراندازی کی کوشش کرنے والے اسمگلروں میں سے دو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔زخمی اسمگلر کو بی ایس ایف نے گرفتار کر لیا۔

Title: two pakistani smugglers killed in punjab | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply