بنگلور میں کوکین کے ساتھ دو نائجیریائی شہری گرفتار

بنگلور: کرناٹک میں بنگلور پولیس کی جرائم اور منشیات کی شاخ نے کوکین فروخت کرنے والے نائجیریا کے دو شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے پاس سے ڈیڑھ لاکھ روپئے مالیت کی کوکین برآمد کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اگناتوس نون سوئی کیم اوویری اور نیوتینڈوراس کے طور پر کی گئی ہے۔ پوچھ تاچھ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان بزنس ویزا پر ہندوستان آئے تھے اور ویزا کی مدت ختم ہوجانے کے بعد غیرقانونی طور سے رہ رہے تھے۔

Title: two nigerians arrested in bengaluru | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply