دو وزیر حلف برداری کے لیے سائیکل سے راشٹریہ پتی بھون پہنچے

نئی دہلی:راجستھان سے لوک سبھا کے رکن ارجن رام میگھوال اور گجرات سے ممبر پارلیمنٹ مان سکھ بھائی مانڈویا مرکزی وزیر کے عہدے کا حلف لینے کے لئے آج سائیکل سے راشٹریہ پتی بھون پہنچے۔ دونوں نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔ حلف لینے کے بعد مسٹر مانڈویا نے کہا کہ وہ وزیر کے طور پر سائیکل سے اپنی وزارت پہنچنے کی بھی کوشش کریں گے۔
دونوں لیڈران راشٹریہ پتی بھون کے باہر اپنی سائکلیں کھڑی کرکے وزیر کے عہدے کا حلف لینے کے لئے دربار ہال میں پہنچے۔ اس سے پہلے بھی یہ دونوں لیڈران پارلیمنٹ سیشن کے دوران کئی بار سائیکل سے پارلیمنٹ ہاو¿س آتے رہے ہیں اور لوگوں کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرتے رہے ہیں۔ ان کے حامیوں نے کئی جگہ نعرے لگا کر ان کوسلام کیا۔
حلف برداری تقریب کے بعد مسٹر مانڈویا نے کہا کہ سائیکل سے صحت کو فائدہ ہونے کے ساتھ ہی ماحول کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ ماحول آج کل سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے، اسے محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ سائیکل کی سواری ماحول دوست اور صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔اس لئے اس کا استعمال بڑھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ”پروٹوکول کا احترام کروں گا لیکن جب بھی موقع ملے گا سائیکل سے ہی وزارت پہنچنے کی کوشش کروں گا“(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two new minister arjun meghwal cycles to rashtrapati bhavan for oath taking in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply