بہار پولس نے جموئی کے جنگل میں مسلح تصادم کے بعد دو نکسلی زندہ پکڑ لیے

جموئی: بہار میں انتہاپسندی سے سب سے زیادہ متاثر جموئی ضلع کے چکائی تھانہ علاقے سے تصادم کے بعد پولیس نے دو انتہاپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور پولس وردی برآمد کی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ چکائی کے تیتراٹانڈ جنگل میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور مقامی پولیس اور ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) انتہاپسندوں کے مابین تصادم کے بعد پولیس نے شدت پسندسنجے ہیمبرم عرف موتی ہیمبرم اور راجیو چودھری کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نکسلیوں کے اڈہ سے دو رائفل، امریکی ساخت کا9 ایم ایم کا ایک پستول، 10 سے زیادہ پولیس وردیاں، نکسلی لٹریچر اور دو موٹر سائیکل کے علاوہ کئی قابل اعتراض اشیاءبرآمد کی گئیں۔
دونوں جانب سے 20 راؤنڈ سے زیادہ گولیاں چلیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران موقع پر موجود نکسلیوں میں سے ایک منٹو یادو فرار ہوگیا جبکہ دو زندہ پکڑے گئے جن سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two naxlites arrested in jamui in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply