چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز سے تصادم میں دو نکسلیوں کی ہلاکت کا خدشہ

کانکیر:چھتیس گڑھ کے کانکیر میں سرحدی سیکورٹی فورس کے جوانوں پر آج صبح گھات لگائے نکسلیوں نے حملہ کردیا۔ دونوں جانب سے تقریباً آدھا گھنٹہ تک ہوئی فائرنگ میں کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ حالانکہ پولیس نے دو نکسلیوں کے مارے جانے کا دعوی کیا ہے تاہم لاشیں برآمد نہیں ہو پائی ہیں۔
پولیس کے سب ڈویڑنل افسر شوبھ راج اگروال نے کہاکہ صبح سرحدی سیکورٹی پولیس فورس کے جوان گشت پر نکلے تھے کہ اریپنار جنگلاتی علاقہ کے نزدیک گھات لگائے نکسلیوں نے جوانوں پر حملہ کردیا۔ دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی۔ جائے واقعہ پر خون کے دھبے پائے گئے جس سے ایسا لگتا ہے کہ دو تین نکسلی مارے گئے ہیں جنہیں نکسلی اپنے ساتھ لے گئے۔ مسٹر اگروال نے کہاکہ پولیس علاقے میں تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

Title: two naxals killed in encounter with security forces in chhattisgarh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply