یو پی پولس قتل کے 33 سال بعد مجرموں کو پکڑنے میں کامیاب

الہٰ آباد :اترپردیش کے الہٰ آباد شہر میں قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا کے دو ملزم 33سال تک پولیس کو چکمہ دینے کے بعد آخر کار گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ 1978 میں ایک خاتون کے قتل کے معاملے میں مقامی عدالت نے دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ پولیس کو دھوکا دے کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے دونوں ملزمین کو کل شام گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ انہوں نے بتایا کہ رام کھلاون پاسی اور اس کا دوست موہن داس بگیا علاقے میں رہتے تھے۔1978میں انہوں نے اکبر پور علاقے میں کسی بات کو لے کر منی نامی خاتون کے سر پر ڈنڈا مار دیا تھا۔علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ منی کے بیٹے چاند خان نے دونوں کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی تھی۔
پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ٹرائیل کے دوران دونوں کو عدالت سے مشروط ضمانت مل گئی تھی مگر 1983 میں عدالت نے دونوں ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی۔سزا سنائے جانے کے بعد دونوں فرار ہوگئے۔عدالت نے دونوں کو گرفتار کرنے کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس پرانے پتے پر ہی دبش دیتی رہی لیکن ان کا پتا نہیں چلا۔انہوں نے اپنا ٹھکانا بدل لیا تھا۔کل ایک پختہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے گھیرابندی کرکے دونوں کو خلد آباد علاقے سے گرفتار کرلیا اور جیل بھیج دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two murderers arrested after 33 years in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply