اترپردیش کے سدھارتھ نگر میں بس کی زد میں آکر دو بائیک سوار ہلاک

سدھارتھ نگر:اترپردیش میں سدھارتھ نگر کے بانسی علاقے میں ایک موٹر سائیکل تیز رفتار بس کی زد میں آگئی جس میں بائیک پر سوار دونوں نوجوان ہلاک ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق جمونی گاؤں کا رئیس نام کا رہائشی اپنے دوست کے ساتھ کل رات موٹر سائکل سے جارہا تھا۔اسی دوران بانسی کے نزدیک اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس نے موٹرسائکل کو ٹکر ماردی۔اس حادثے میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two motorcyclists killed in crash with bus in siddharthnagar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply