بنگال میں ڈینگی کا قہر جاری، مزید دو مریض لقمہ اجل بنے

کلکتہ:مغربی بنگال میں ڈینگو سے مزید دو افراد کی موت ہوگئی ہے، اس طرح ریاست میں ڈینگی سے مرنے والوں کی کل تعداد 22ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال محکمہ صحت کے ڈائریکٹر بسوارنجن ستپاتھی نے کہا کہ حال ہی میں ریاست بھر میں ڈینگی کے 300نئے معاملات سامنے آئے ہیں جب کہ جنوری سے اب تک کل 4,523معاملات سامنے آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن دو افراد کی مو ت ہوئی ہے ان میں سے ایک ہوڑہ ضلع کے ادودے نارائن پور کا رہنے والا 20سالہ نوجوان ہے۔جب کہ دوسرے مرنے والا کا تعلق جنوبی 24پرگنہ کے سری سری سے ہے اور اس کی عمر 75سال تھی۔ ڈینگی کے زیادہ تر معالات ہگلی ضلع کے سیرامپور، جنوبی و شمالی 24پرگنہ کے اضلاع سے آئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two more dengue deaths reported in west bengal toll rises to 22 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply