اترپردیش میں کڑاکے کی سردی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،جونپور میں مزید دو ہلاک

جونپور(یو پی):اترپردیش میں کڑاکے کی سردی سے ضلع جونپور کے مچھلی شہر اور لائن بازار علاقے میں ایک عمر رسیدہ کاشتکار سمیت دو افراد ہلاک ہو ۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق مچھلی شہر علاقے کے ٹیکارڈیہہ گاؤں کا رہائشی 70 کسان سوریہ نارائن پانڈے کی سردی لگنے سے حالت بگڑ گئی۔
وہ سردی سے قدر بری طرح کپکپا رہا تھا کہ جب تک گھروالے اسے ہسپتال پہنچاتے اس کی موت واقع ہو گئی۔ اسی طرح لائن بازار علاقے میں پیلی کوٹھی کے نزدیک ایک 45 سالہ نامعلوم شخص کی بھی ٹھنڈ سے موت ہو گئی۔ ضلع انتظامیہ نے سردی کی وجہ سے پرائمری سے آٹھویں کلاس تک کے تمام اسکولوں کو 28 دسمبر تک بند کر دیا ہے۔اس ضلع میں سردی کی زد میں آکر اب تک دس افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two more cold death in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply