بہار میں ندی میں ڈوب کر دو بچے ہلاک

پٹنہ: (یو این آئی) بہار میں پٹنہ ضلع کے مسوڑی تھانہ علاقے کی دردھا ندی میں ڈوب جانے سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بیررا گاؤں کے پانچ بچے ہریتالیکا تیج کی پوجا کا سامان وسرجن کرنے دردھا ندی میں گئے تھے۔
وسرجن کے بعد تمام بچے دریا کنارے نہا رہے تھے کہ اسی دوران تیز لہر کی زد میں آ گئے۔ ندی کنارے موجود گاوں والوں نے پانچ میں سے تین بچوں کو بچا لیا جبکہ دو کی ڈوب جانے سے موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں منوج رام کا بیٹا سورج کمار (06) اور پپو رام کا بیٹا سچن کمار (08) شامل ہیں۔ گاوں والوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے لاشیں ندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے مسوڑی سب ڈویزنل اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two minor children drown in dardha river in patna in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply