پولیس کے خوف سے ندی میں چھلانگ لگانے والے2 جواریوں کی موت، دو پولیس اہلکار معطل

ہمیر پور:اترپردیش کے ہمیر پور شہر کوتوالی علاقے میں پولیس کے خوف سے بیتوا ندی میں چھلانگ لگانے والے دو جواریوں کی موت کے معاملے میں مقدمہ درج کر کے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ انل کمار سنگھ کے مطابق شہر کوتوالی کے بیتوا گھاٹ پر کچھ لوگ کل شام جوا کھیل رہے تھے۔
اس دوران پولیس نے وہاں چھاپہ مارا۔ پکڑے جانے کے خوف سے چھ جواری ندی میں کود گئے تھے۔ دو جواریوں کھالے پورا مویال کے محمد اسرار (32) اور رمیڈک کے امت (24) کی ندی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی جبکہ چار نوجوان ندی سے بحفاظت نکل آئے تھے۔
ندی سے دونوں لاشیں بر آمد کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل دیر رات سینکڑوں لوگوں نے کوتوالی پر ہنگامہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تک قصور وار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو گا لاش وہاں سے نہیں ہٹائیں گے۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ اسرار کے والد عثمان کی تحریر میں پولیس اہلکاروں پر الزام لگایا گیا ہے کہ جوا کھیلنے والی جگہ پر دونوں نوجوانوں کو پولیس نے ندی میں گرا دیا جس سے ان کی موت ہو گئی ہے۔
اس بنیاد پر شہر کوتوالی میں تعینات سب انسپکٹر سنیل کمار، کانسٹیبل رام شنکر، شیو پال، انیل کمار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سب انسپکٹر سنیل کمار اور کانسٹیبل رام شنکر کو معطل کر دیاگیا ہے۔ اس دوران دونوں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو امدادی رقم پیش کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two men lost their lives while fleeing police in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply