بہار میں سی آر پی ایف سے مسلح تصادم میں دو ماؤ باغی مارے گئے

جموئی (بہار):بہار میں ضلع جموئی کے نکسل زدہ برہٹ تھانہ علاقہ کے برمسیا جنگل میں پولس اور کالعدم دہشت گرد تنظیم بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے انتہا پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دو ماؤ باغی ہلاک ہوگئے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ ڈی این پانڈے کے مطابق مذکورہ کالعدم تنظیم کے خلاف سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) اور مقامی پولس کی جانب سے مشترکہ طور پر برمسیا جنگل میں گزشتہ 24 گھنٹے سے تلاشی مہم چلائی جارہی تھی کہ اتوار کو علی الصباح انتہاپسندوں نے پولس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
لیکن فورس نے جوابی فائرنگ کی جس میںمیں دو ماؤ باغی موقع پر ہی مارے گئے جبکہ باقی انتہا پسند گھنے جنگل کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ جائے تصادم سے دو جدید ہتھیار، موبائل فون اور کثیرمقدار میں نکسلی لٹریچر پڑا ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں مارے گئے دونوں نکسلیوں کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی ہے لیکن شکلاً دونوں غیر ملکی لگتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two maoists killed in jamui bihar encounter in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply