بہار میں3پولس فورسز کی مشترکہ کارروائی میں دو ماؤ باغی لیڈر گرفتار

پٹنہ:بہار میں ماؤنواز شدت پسندی سے متاثر ضل شیوہر کے تریانی تھانہ علاقہ سے پیر کو دیر رات پولس نے کالعدم تنظیم ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے دو انتہا پسند لیڈروں کو گرفتار کر لیا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ پرکاش ناتھ مشرا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ادلپور کنڈلی گاؤں میں چھاپہ مار کر ماؤنواز پرگن پاسوان اور بپن ساہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چھاپہ ماری میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)، مسلح سرحدی محافظ دستہ (ایس ایس بی) اور مقامی پولس کی ٹیم شامل تھی۔ مسٹر مشرا نے بتایا کہ گرفتار نکسلیوں پر ایک پولس جیپ، پل کی تعمیر کرنے والی پرائیویٹ کمپنی کے 15 ٹریکٹر اور ایک پرائیویٹ بس میں آگ لگانے کے کئی کیس مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two maoist leaders arrested in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply