جے پور میں دو اینٹ بھٹہ ملازمین دم گھٹنے سے ہلاک

جے پور: راجستھان کے راجدھانی جے پور کے چندبازی تھانہ علاقہ میں اینٹ بھٹے میں آگ لگانے کے دوران دو مزدوروں کی موت ہوگئی اور ایک کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق کل رات گئے چندبازی تھانہ علاقے کے ہٹواڈا مانپورہ میں بھٹی نہ سلگنے کے باعث اینٹ بھٹہ کے مالک ہنومان نے سشیل نامی مزدور کو گیس چیک کرنے تہہ خانہ بھیجا۔ اسی دوران وہ گیس رساؤ کی زد میں آنے سے بے ہوش ہو کر وہیں گر گیا۔
مزدور کے باہر نہ آنے پر اینٹ مالک نے دیگر دو مزدوروں گووند اور رمیش کو بھی وہاں بھیجا جہاں وہ دونوں بھی گیس کی زد میں آ کر بے ہوش ہوگئے۔ تینوں کے باہر نہ آنے پر وہاں افراتفری مچ گئی اور دیگر مزدوروں نے تہہ خانہ میں جا کر تینوں کو باہر نکالا۔ اس دوران گووند اور سشیل نے بے ہوشی کی حالت میں ہی دم توڑ دیا جبکہ رمیش کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واردات کے بعد اینٹ بھٹے کا مالک جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two kiln bhatta worker in jaipur killed due to suffocation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply