گجرات کے سریندرنگر میں سڑک حادثہ ، دو ہلاک

احمد آباد:گجرات میں سریندرنگر ضلع کے زوراور علاقے میں کل دیر رات ایک کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ سریندرنگر۔دھرانگدھرا راستے پر دھرانگدھرا کی طرف جا رہی موٹر سائیکل کو ٹڈا گاؤں کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار سریندرنگر کے لٹڈا گاؤں کے رہنے والے ونودبھائی مگل بھائی میواڑا (32) اور شیتی بھائی امر سنگھ بھائی دگاما (20) کی موقع پر موت ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed in surendranagar as car collides with motorcycle in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply