بہار کے سمستی پور میں سڑک حادثہ ،دو ہلاک

سمستی پور:بہار میں ضلع سمستی پور کے بنگرا تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ 28 پر بنگرا چوک کے نزدیک موٹر سائیکل اور سائیکل کی ٹکر ہوجانے سے ایک ٹیچر سمیت دو افراد ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولس ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت30سالہ ٹیچر محمد آصف رضا ، اور 55سالہ سائیکل سوار رام اوتار مہتو کے طور پر ہوئی ہے۔اس حادثے میں شاہد رضا زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد آصف ضلع مظفر پور کے سکرا تھانہ علاقے کے مجھولیا گاؤں کے باشندہ تھے جو اپنے ر شتہ دار شاہد کے ساتھ موٹر سائیکل سے تاجپور کی طرف جا رہے تھے۔ زخمی شاہد کو سمستی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے.

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed in samastipur bihar as motorcycle collides with bicycle in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply