دہلی کے مصروف چوراہے آئی ٹی او پرکار الٹنے سے دو افراد ہلاک

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے آئی ٹی او علاقے میں آج علی الصباح ایک تیز رفتار کارکے الٹ جانے سے دو افراد ہلاک اورتین دیگرزخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت پانچ نوجوان سوار تھے جو ایک دوست کے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے ہریانہ سے دہلی آئے تھے۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کی شناخت کشش آنند کے طور پر کی گئی ہے۔یہ حادثہ آج صبح تقریباً چار بجے پیش آیا۔
لکشمی نگر کی جانب سے آ رہی یہ ہیونڈئی کار آئی ٹی اوپر اس وقت ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی کار ڈرائیور نے اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہی ایک موٹر سائیکل کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی اسی دوران وہ گاڑی پر سے قابو کھو بیٹھا اور کار قریبی ڈیوائیڈرسے ٹکرا کر الٹ گئی۔
آس پاس موجود لوگوں نے کار کے اندر پھنسے لوگوں کو فوراً باہر نکالا۔لیکن کار ڈرائیور اور اس کے ساتھ بیٹھا نوجوان اس قدر پھنس گیا تھا کہ پولیس کو کار کٹر کی مدد سے انہیں نکالنا پڑا۔ دونوں کی موت ہو گئی ہے۔ باقی تین لوگوں کاعلاج اسپتال میں چل رہا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed in road accident in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply