بہار میں مظفر پور ۔موتی پور شاہراہ پر سڑک حادثہ ،2 ہلاک

مظفر پور:بہار میں اس ضلع کے موتی پور تھانہ علاقے کے کودرکٹا گاؤں کے نزدیک آج ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مظفر پور۔
موتی پور شاہراہ کے کدورکٹا گاون کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 28 پر آج صبح بولیرو اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار رام پرویش (50) اور دلیپ کمار (35) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والا رام پرویش ضلع ویشالی کے سیندھو گاوں کا باشندہ تھا جبکہ دلیپ کمار ضلع مظفر پور کے میناپور کا رہنے والا تھا۔ اس حادثے کے خلاف احتجاج میں گاؤں والوں نے جائے حادثہ کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 28 کو جام کردیا جس سے آمد و رفت میں کافی رخنہ پڑا۔

Title: two killed in road accident in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply