بھاگلپور میں گینگ وار، دو ہلاک

بھاگلپور:بہار میں بھاگلپور ضلع کے گھوگھا تھانہ علاقے پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے دومافیاگروہوں کے درمیان جمعہ کو منھ اندھیرے زبردست فائرنگ ہوئی جس میں دو غنڈے ہلاک ہوگئے۔
کہل گاؤں کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رامانند کمار کوشل نے بتایا کہ یہ خونریز جھڑپ پننوچی گاؤں سے کچھ دور ریلوے لائن کے کنارے ہوئی۔ فائرنگ میں45سالہ چھٹھو منڈل اور35سالہ پنٹو منڈل مارا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے قریب ریل پل پر مرمت کاکام کرا رہے ایک ٹھیکیدار کے یہاں منشی کا کام کرنے والا چھٹٹھو مجرمانہ ذہنیت کا تھا جبکہ پنٹو دوسرے جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ تھا۔
مسٹر کوشل نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے ہلاک شدہ پنٹو کے پاس سے ایک پستول اور کچھ کارتوس برآمد کئے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed in gang war in bhagalpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply