اترپردیش میں شادی کی ایک تقریب کے دوران پڑوسیوں میں تکرار کے بعد فائرنگ دوہلاک، تین زخمی

پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلومیٹر مسافت پر تھانہ ہتھگواں علاقے کے کیما گاؤں میں گزشتہ شب شادی کی تقریب میں ہوئی فائرنگ میں گولی لگنے سے دو لڑکوں کی موت ہوگئی جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔
تھانہ اچارج انسپکٹر اے کے مشرا نے بتایا کہ فروز احمد کے یہاں گزشتہ شب لڑکی کی شادی کی تقریب میں پڑوسی محمد احمد عرف پپو نے انتخابی رنجش کے سبب کہا سنی کے درمیان فائرنگ شروع کردی جس سے انور خاں کا 8سالہ بیٹا حامد، اور للو کا17سالہ بیٹاراجندر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ منظور ،سرفراز شاہ اور شہباز سمیت تین لوگ زخمی ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے ۔ زخمیوں کا علاج الہ آباد میں چل رہا ہے۔ فیروز احمد کی شکایت پر محمد احمد عرف نہال احمد عرف ببلو ،ارشاد علی و ممتاز سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل سمیت دیگر سنگین دفعات میں معاملہ درج کرادیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed in firing over old enmity during wedding function in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply