آندھر پردیش کی آتشبازی فیکٹری میں دھماکہ،دوافرادہلاک

حیدرآباد:آندھراپردیش کے تروپتی کے آٹونگر کے ایک مکان کے شیڈ میں واقع پٹاخے بنانے والے ایک کارخانے میں دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید طورپر جھلس گئی۔ جھلسی ہوئی خاتون جس کی شناخت دھنالکشمی کے طور پر کی گئی ہے، کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مرنے والوں کی شناخت 13سالہ منجوناتھ اور 19سالہ منی کنٹن کے طور پرکی گئی ہے جبکہ اس واقعہ میں قریب ہی رکھی ہوئی دوبائیکس اور ایک کار جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ رگھو عرف مائیکل نامی شخص سیشیا کے مکان کے شیڈ میں غیر قانونی طور پرپٹاخے تیار کررہا تھا۔اس واقعہ میں شیڈ کو بھی نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی تروپتی کے ایڈیشنل ایس پی سوامی،الی پیری پولیس ، ریونیوافسرمقام واقعہ پر پہنچ گئے۔پولیس نے سیشیا کو حراست میں لے لیاجبکہ رگھو فرار ہوگیا۔

Title: two killed in cracker godown explosion in tirupati in ap | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply