راجستھان کے بانس واڑامیں موٹر سائیکل جیپ ٹکر میں دو بھائی ہلاک

بانس واڑا:راجستھان میں بانس واڑا شہر کے کوتوالی تھانہ علاقے میں جیپ کی ٹکر میں موٹرسائکل پر سوار دو چچا زاد بھائیوں کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق نیچلا گھاٹا کے رہنے والے شانتی لال سرگھیٹا(22) اور اس کے چچازاد بھائی ہیرالال (24)کل رات اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ پیپلواس اسکول کے نزدیک سامنے سے تیز رفتار سے آرہی جیپ نے انہیں ٹکر ماردی اور دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد گھروالوں کے سپرد کردی ہیں۔پولیس نے جیپ کوضبط کرلیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed in collision between two motorcycles in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply