بہار کے ضلع پورنیہ میں سڑک حادثہ2ہلاک

پورنیہ:بہار میں پورنیہ ضلع کے صدر تھانہ علاقے میں آج ٹرک اور ایک سواری گاڑی کے درمیان ہوئی ٹکر میں دوافراد کی موت ہوگئی اور دیگر تین شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 31پر زیرو مائل کے نزدیک ایک ٹرک اور سواری گاڑی کے درمیان ہوئی ٹکر میں دو افراد کی موقع پرہی موت ہوگئی اور دیگر تین شدید طور پر زخمی ہوگئے۔سواری گاڑی پر سوار افراد ضلع کے گلاب باغ سے ٹینٹ کاکام کرکے اپنے گھر مغربی بنگال کے دیناج پور لوٹ رہے تھے۔
کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔ہلاک شدگان کی شناخت سوجن گھوش (38)اور ستو سرکار(30)کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو پورنیا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر فرار ہوگیا۔لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed in car truck collision in purnea in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply