بہار کے شہرلکھی سرائے میں درخت گرگیا، دب کر دو ہلاک

لکھی سرائے: بہار میں لکھی سرائے ضلع کے کجرا تھانہ علاقہ میں منگل کی صبح تیزآندھی کے باعث درخت گرنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ تیز آندھی کے سبب اورین گاؤں میں واقع مسجد کے نزدیک ایک بڑا برگد کا پیٹر گرگیا جس کے نیچے دب کر ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک خاتون بری طرح زخمی ہوگئی۔
مرنے والے کی شناخت اسی علاقہ کے سمبل پور گاؤں کے رہائشی45سالہ رام اوتار چودھری کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی کو علاج کے لئے سوریہ گڑھ کے سرکاری ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستہ میں اس نے دم توڑ دیا۔ مرنے والی کی عمر 25 سال تھی جو چمپا نگر گاؤں کی رہنے والی تھی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Title: two killed in bihar as storm uproots tree | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply