آسام میں سیلاب اور چٹانیں کھسکنے سے2 بچے ہلاک

گوہاٹی : آسام میں شاید ہی کوئی موسم برسات ایسا رہا ہو جس میں کوئی جانی اتلاف نہ ہوا ہو اور نہ ہی فصلوں کونقصان پہنچا ہو۔حسب معمول اس سال بھی موسم برسات میں آنے والے سیلاب اپنی تمام تر تباہیوں کے ساتھ نازل ہوا ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں دو بچوں کی موت ہو گئی جبکہ ریاست میں اس سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ لوگ متاثر ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق ریاست کے 13 اضلاع میں تین لاکھ 54 ہزار لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔
آسام میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ?ر?م گنج اور لکھیم پور ہیں۔ لکھیم پور میں دو سال کی ایک بچی سیلاب کے پانی میں بہہ گئی جبکہ گوہاٹی کے بیرونی علاقے پنی کھیتی میں تودے گرنے سے سات سال کی ایک بچی ہلاک ہو گئی۔ ریاست میں برہمپتر سمیت تقریباً 10 ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ ریاست میں 21 ہزار سے زیادہ لوگوں کو 66 محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed in assam floods in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply