اترپردیش کے سنت کبیرنگر میں موٹر سائیکل کار میں ٹکر،دو ہلاک

سنت کبیرنگر(یوپی) اترپردیش میں سنت کبیرنگر کے خلیل آباد کوتوالی علاقے میں سڑک حادثے میں اس وقت دو افراد ہلاک ہوگئے جب ایک موٹر سائیکل جس پر وہ دونوں جارہے تھے ایک کار کی زد میں آگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ علاقے کے انی گاؤں کا رہائشی 25 سالہ پروین کل شام بہرائچ غازی میاں کے میلے میں شامل ہونے کے لئے اپنی چاچی 45 سالہ کبوترا دیوی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر خلیل آباد گاڑی میں بٹھانے کے لئے چھوڑنے جا رہا تھا۔
خلیل آباد-میہنداول راستے پر واقع جنگل کلا، کستوربا گاندھی ریزیڈنیشیل گرلس اسکول کے پاس مخالف سمت سے تیز رفتار میں آرہی کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے دونوں سڑک پر گر گئے۔ دونوں کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کبوترا دیوی کو مردہ قرار دے دیا۔ علاج کے دوران پروین کی بھی رات میں موت ہوگئی۔

Title: two killed in after bike collide into truck in sant kabir nagar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply