اترپردیش کے مین پوری شہرمیں بس ۔کارٹکرمیں2ہلاک

مین پوری: اترپردیش میں مین پوری کے دنناہار علاقے میں آج رات روڈویز بس اور کار کے ٹکراجانے سے کارمیں سوار دو افراد کی موت اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گولابازار میں رہنے والے ندیم نو ساتھیوں کے ساتھ کار سے آگرہ جا رہے تھے۔ اسی درمیان آگرہ۔مین پوری روڈ پر کھررا کی پلیا کے نزدیک اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس سے انکی کار ٹکرا گئی۔
حادثہ میں ندیم اور کار کے مالک نریندرکی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ ندیم وکاس بھون میں بڑے بابو کے عہدے پر تعینات تھا۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا یا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed eight injured in road accident on mainpuri agra road in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply