تربیتی پرواز کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار،انسٹرکٹر اور ٹرینی ہلاک

ناگپور: مہاراشٹر کے ضلع گوندیا کی ایک ندی میں آج ایک طیارہ ٹریننگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گوندیا سے تقریبا 40 کلومیٹر دور کروری تحصیل میں پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں طیار ہ ڈی اے 42 کے انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ کی موت ہوگئی۔ قومی پرواز انسٹی ٹیوٹ گوندیا کا ٹرینی طیارہ ٹریننگ کے لئے پرواز کر رہا تھا لیکن تقریباً 10 بجے صبح طیارے کا رابطہ ممبئی ہوائی ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا۔ سینئر انسٹرکٹر راجن گپتا اور ٹرینی پائلٹ شوانی طیارے میں تھے۔ان دونوں کی ہی موت ہو گئی۔ ہوائی جہاز گرنے کے بعد تین ٹکڑوں میں بٹ گیا اور ایندھن میں آگ لگ گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed as training aircraft crashes in maharashtra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply