بہار کے سیتا مرھی میں ٹریکٹر پلٹ گیا 2 ہلاک ، 12 سے زائد زخمی

سیتامڑھی: بہار میں سیتامڑھی ضلع کے سکتی تھانہ علاقے تحت گھرواڑا کے نزدیک آج صبح ایک ٹریکٹر پلٹ جانے سے دو افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ریگا تھانہ علاقے کے بگاہی دھام میں 10 روزہ یگیہ کا پروگرام چل رہا ہے جس میں شرکتکے بعد ضلع کے میجر گنج تھانہ کے رتن پور گاؤں کے لوگ ایک ٹریکٹر پر سوار ہوکر گھر واپس جا رہے تھے۔
اسی دوران گھرواڑا کے قریب ڈرائیور کے کنٹرول کھونے سے ٹریکٹر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں رنجیت یادو (36) اور ب بھیکا یادو (37) کی ٹریکٹر سے دب کر موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed as tractor overturns in biharsitamarhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply