اتر پردیش کے مظفر نگر میں کار ٹرک ٹکر میں دو ہلاک

مظفر نگر:اترپردیش کے مظفرنگر میں نئی منڈی علاقے میں گذشتہ روز ایک تیز رفتار کار ر سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گڑگاؤں کے رہنے والے دیپک ،گنجن اور اکشے کار سے ہری دوار جارہے تھے۔اسی دوران بائی پاس پر ایک ہوٹل کے پاس ڈرائیور سلمان اوورٹیک کرتے وقت کار پر سے قابو کھوبیٹھا۔ان کی کار سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے جاٹکرائی۔ اس حادثے میں کار میں سوار سبھی لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گنجن اور کار ڈرائیور سلمان کو مردہ قرار دے دیا۔دیگر زخمیوں کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں میرٹھ ریفر کردیاگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed as car rams into stationary truck in muzaffanagar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply