راجستھان میں بس پلٹ گئی،2ہلاک 40زخمی

اودے پور: راجستھان میں راج سمند ضلع کے چار بھوجا تھانہ علاقہ میں پیر کو رات دیر گئے ایک پرائیویٹ بس پلٹ گئی جس میں دو افراد ہلاک اور40سے زائد زخمی ہو گئے۔پولس کے مطابق جودھپور سے بانس واڑہ جارہی یہ لکژری بس رات تقریباً ڈیڑھ بجے میواڈیا چوراہے پر توازن بگڑ جانے کے باعث پلٹ گئی۔
حادثہ میںہلاک شدگان کی شناخت راجستھان کے ہی پالی ضلع کے رہائشی عارف خان اور اترپردیش میں بلند شہر کے رہائشی نعیم کے طور پر کی گئی ہے۔حادثہ میں زخمی ہونے والوںکوراج سمند میں آر کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں سے16زخمیوں کو حالت بگڑنے پر بہتر علاج کے لیے ادے پور بھیج دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed 40 injured as bus overturn in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply