راجستھان میں جیپ کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،2ہلاک

جے پور:راجستھان میں ضلع ہنومان گڑھ کے ٹبی تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح ایک جیپ سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے دو افراد ہلاک اور دو خواتین سمیت تین زخی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ گنگا نگر ضلع کی پدم پور تحصیل 23ویری سے کچھ لوگ جیپ سے ہنومان گڑھ ضلع کے ٹبی علاقے جارہے تھے کہ ہنومان گڑھ ٹبی روڈ پر رات تقریباً دو بجے جیپ سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی۔ جس میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ٹبی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کو سونپ دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed 3 injured as jeep hits stationary truck in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply