اترپردیش میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئی،2ہلاک،22زخمی

بلرام پور(اترپردیش): سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح یہاں کے مہاراج گنج تھانہ علاقہ میں ایک ٹریکٹر ٹرالی پلٹ کر پانی سے بھرے ایک کھڈ میںجا گری جس میں دو کمسن بچے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ22دیگر زخمی بتائے جاتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راکیش کمار مشرا کے مطابق یہ حادثہ جن لوگوں کے ساتھ پیش آیا وہ ایک ’مونڈن‘ تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ہلاک بچوں کی شناخت دو سال ویشنو اور تین سالہ ودیا وتی کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریکٹر ڈرائیور مخالف سمت سے آنے والی ٹاٹا میجک کو بچانے کی کوشش میں ٹریکٹر پر کنٹرول کھو بیٹھا ۔تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں چھ کی حالت نزاک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میںاضافہ کا خدشہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed 22 injured after tractor trolley overturns in uttar pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply