راجستھان کے کوٹہ شہر میں بس حادثہ، دو ہلاک 10زخمی

کوٹہ: راجستھان کے کوٹہ ضلع کے کھنڈا گاؤں کے قریب ایک سڑک حادثہ میں اس وقت دو افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے جب ایک بس ، جس میں وہ سفر کر رہے تھے،سڑک کے کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی۔
کوٹہ اے ایس آئی الطاف حسین نے بتایا کہ صبح منھ اندھیرے جب پو پھٹنے والی تھی ڈرائیور کو جھپکی آگئی ہوگی جس کے باعث بس عدم تواز ن کا شکار ہو کردرخت سے جا ٹکرائی۔ٹکر اتنی زبرست تھی کہ 30سالہ سنجے کمار پرجا پتی اور اس کا 18سالہ چھوٹا بھائی پوپا کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چھ خواتین سمیت دس زخمی ہو گئے۔
بس میں 40افراد سوار تھے اور وہ ایک شادی میں شرکت کر کے اپنے گھر واپس آرہے تھے۔ یہ سب باران ضلع کے رہائشی تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed 10 injured as bus rams into tree in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply