شراب پی کر پرواز لے جانے والے ایر انڈیا اور جیٹ ایرویز کے2 پائلٹ معطل

نئی دہلی: ایر انڈیا اور جیٹ ایر ویز کے دو پائلٹوں کو شراب پی کر طیارہ اڑانے کے الزام میں ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔ شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایر انڈیا کے کیب عملہ کے ایک ملازم کو بھی ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ جانچ کے دوران ایر انڈیا اورجیٹ ایر ویز کے پائلٹوں کو شراب پی کر طیارہ اڑانے کا قصوروار پایا گیا اورساتھ ہی ایر انڈیا کے عملہ کا ایک رکن بھی شراب پینے کا قصور وار پایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 17جولائی 2016کو ٹیک آف ہوئے ایر انڈیا کا طیارہ نمبر اے آئی 347 کے عملہ کے رکن جے جی نکم اور دس اگست کو پرواز کرچکے طیارہ نمبر اے آئی 998 کے پائلٹ کیپٹن رتیش ماتھنکر کی طیارہ لینڈنگ کے بعد کی گئی میڈیکل جانچ میں شراب پینے کا قصور وار پایا گیا۔
اسی طرح تین اگست 2016کو ٹیک آف ہوئے جیٹ ایر ویز کی پرواز نمبر 9 ڈبلیو525 کے پائلٹ کیپٹن منیش چندرن بھی شراب پینے کے قصور وار پائے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two jet airways air india pilots suspended for being drunk in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply