یوکرین میں دو ہندوستانی طلبا کا قتل

نئی دہلی: یہاں موصول اطلاع کے مطابق یوکرین کے ایک میڈیکل کالج میں دو ہندوستانی طلبا پر خنجر سے حملہ کردیا گیا جس میں دو طلبا ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تین یوکرینی شہریوں نے اتوار کو ہندوستانی طلبا پر حملہ کر دیا۔
اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اترپردیش می مظفر نگر کے پرنب شنڈالیہ اور ایسی ریاست کے غازی آباد کے انکور سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ اتر پردیزش کے ہی آگرہ کے اندر جیت سنگھ چوہان پر بھی چاقو سے وار کیا گیا وہ زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا کہ ایک بد بختانہ واردات میں اجھو گورید میڈیکل کالج یوکرین میں زیر تعلیم تین یوکرینی باشندوں نے 10اپریل کو صبح تڑکے ہندوستانی طلبا پر چاقوو¿ں سے حملہ کر دیا۔ شنڈلیہ میڈیکل کالج کا تیسرے اور انکور چوتھے سال کا طالبعلم تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two indian students stabbed to death in ukraine in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply