بہار کے جہاں آباد ضلع میں 200جھگیاں جل کر راکھ

جہان آباد: یہاں کے ہردے چک گاؤں میں جمعرات کے روز 200جھگیاں جل کر خا کستر ہو گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جھونپڑیاں سوکھی گھاس سے بنائی گئی تھیں ۔ یہ تمام جھونپڑیاں دلتوں کی تھیں ۔ آگ بجھانے کے لیے چار فائر ٹینڈرز آئے لیکن جب تک وہ آگ پر کنٹرول پاسکتے 200جھگیاں پوری طرح جل چکی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ میں جھلسا دینے والی گرمی اور دھوپ کی شدت اس آگ کا باعث ہے۔ جہان آباد میں جمعرات کو درجہ حرارت 42ڈگری سیلشئیس تھا۔گذشتہ کچھ ایام کے دوران بہار کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ اور حکام کا کہنا ہے کہ کئی آگیں شدید گرمی کا شاخسانہ ہیں۔ تاہم جہاں آباد کی آتشزدگی کا اصل سبب معلوم کرنے کے لیے حکام نے تحقیقات شروع کردی۔واضح رہے کہ ابھی ایک ہفتہ پہلے ہی ویشالی ضلع کے ایک گاو¿ں میں زبردست آگ لگی تھی جس میں2بچے زندہ جل کر ہلاک اور340گھر جل کر راکھ ہو گئے تھے ۔ اس آتشزدگی میں 5گاو¿ں والے زخمی بھی ہوئے تھے۔ویشالی ضلع کے ہی جسراہا گاو¿ں میں بھی اسی قسم کا حادثہ ہوا تھا جس میں 22جھگیاں راکھ ہو گئی تھیں۔اسی سال مارچ کے مہینے میں بھی نوادہ ضلع کے ایک گاو¿ں میں آتشزدگی میں دلتوں کی100جھگیاں جل رک راکھ ہوگئی تھیں۔ یہ آگ رات میں لگی تھی۔ اور گرمی بھی بالکل نہیں تھی کیونکہ مارچ کا مہینہ تھا۔اور فضا میں دن میں بھی اچھی خاصی خنکی تھی جبکہ راتیں ٹھنڈی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two hundred jhuggies gutted in fire in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply