دو ہزار والے نوٹ کی شکل میں ساڑھے سات لاکھ روپے اسمگل کرتے ہوئے دو گرفتار

بھوپال:نوٹ بند ہونے بعد اب تک تو پانچ سو اور ایک ہزار کے پرنے نوٹ کھپانے والے ہی پکڑے جارہے تھے لیکن مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں دو ہزار کے نئے نوٹوں کی تقریباً ساڑھے سات لاکھ روپے کی رقم کے ساتھ دو اسمگلروں کو کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا۔
کرائم برانچ کے ذرائع نے آج بتایا ہے کہ مخبر کی اطلاع پر بذریعہ کار بھوپال سے سیہور جارہے بیرا گڑھ کے رہنے والے جتن دریانی اور لال گھاٹی میں رہنے والے پردیپ کھلوانی کو بیرا گڑھ کے چنچل چوراہے پر پکڑا گیا۔
انکے پاس سے دو دو ہزار کے نئے نوٹوں کی شکل میں سات لاکھ 34 ہزار روپے کی خطیر رقم اور 5 سو اور سو روپے کے نوٹ کے طور پر ساڑے بارہ ہزار روپے ملے۔ وہ کل سات لاکھ 46 ہزار 500 روپے لے کر کسی کو دینے سیہور جارہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two held with rs 2000 notes over rs 7 lakh seized in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply